تازہ ترین

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

سعودی عرب: مسافروں کے لیے اہم اعلان

ریاض: سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی مسافروں کے بورڈنگ پاس توکلنا سے جوڑنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے اندرون ملک پروازوں کے لیے مسافروں کے بورڈنگ پاس کا اجرا آن لائن پلیٹ فارم ‘توکنا’ ایپ سے جوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بورڈنگ پاس کا اجرا مسافر کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے توکنا سے منسلک کیا جائے گا۔ ایسے مسافروں کو بورڈنگ پاس الیکٹرانک طور پر جاری کیے جا رہے ہیں جن کی ایپ میں ‘مدافعتی حیثیت’ ، ‘پہلی خوراک سے استثنیٰ’ ، ‘بحالی سے استثنیٰ’ یا ‘انفیکشن کا کوئی ریکارڈ نہیں’ کی ضروری معلومات درج ہیں۔

گاکا نے یہ اقدام سرکاری ایجنسیوں، سعودی ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اتھارٹی، وزارت صحت اور قومی ایئرلائنز کے تعاون سے اٹھایا ہے تاکہ عالمی کورونا وبا کا پھیلاؤ جس حد تک ممکن ہوسکے روکا جائے۔

خیال رہے کہ توکلنا ایپ کووڈ- 19 "پاسپورٹ” کے طور پر بھی کام کرتی ہے، اس ایپ کا اجرا کورونا کے آغاز کے بعد ہوا جس میں ویکسینیشن سمیت دیگر صحت سے متعلق سہولتیں شامل کی گئی ہیں۔

سعودی عرب: سفری پابندیوں سے متعلق بڑا اعلان

دوسری جانب جرمنی نے سعودی سیاحوں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔ جرمن حکام کی جانب سے سعودی سیاحوں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے جس پر عمل درآمد 25 جون سے ہوگا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم جرمن سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ سعودی شہری جنہوں نے کوروناویکسین کی دونوں خوراکیں لے ہی ہوں یا پھر وبا سے صحت یاب کے بعد ویکسین کی ایک ڈوز لگوائی انہیں جرمنی آنے کی اجازت ہوگی وہ بچیس جون سے سیاحت کے لیے جرمنی آسکیں گے۔

Comments