تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

سعودی عرب: ماہ صیام میں سہولت کے لیے اہم اعلان

ریاض: سعودی پوسٹ نے بھی رمضان المبارک میں صارفین کی سہولت کے لیے اوقات کار کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہ صیام کی مناسبت سے صارفین کو آسانیاں فراہم کرنے کے لیے سعودی پوسٹ کی جانب سے نئی ٹائمنگ کا اعلان کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض اور مشرقی ریجن میں پوسٹ آفس صبح 10 سے سہ پہر 3 بجے تک اور رات 9 سے رات 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں پوسٹ آفس صبح 10 سے سہ پہر 3 بجے تک اور رات ساڑھے نو سے ڈھائی بجے تک کھلیں گے۔ مذکورہ بالا اوقات کے درمیان صارفین کو پوسٹ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

پوسٹ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ رمضان میں بھی سرگرمیاں بحال ہیں، یہ اوقات کار بابرکت ماہ میں صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھ کر مقرر کیے گئے۔

سعودی پوسٹ کے عملے اور صارفین کو ایس او پیز سے متعلق خصوصی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔

Comments