تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

سعودی عرب: پرانی گاڑیوں کی درآمدگی سے متعلق اہم وضاحت

ریاض: سعودی کسٹم، زکوۃ اور ٹیکس اتھارٹی نے اہم وضاحت پیش کی ہے کہ رائٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑیاں مملکت میں درآمد نہیں کی جاسکتی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی کسٹم حکام نے ٹیکسی یا پولیس اسکواڈ میں رہنے والی گاڑیاں بھی لانے پر پابندی عائد کررکھی ہے، ایسی گاڑیاں جو پانی میں ڈوبی ہوں یا کسی حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہونے کے بعد اس کی اصلاح کی گئی ہو، ان کو بھی سعودی عرب میں درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

کسٹم، زکوۃ اور ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت ایسی گاڑیاں جو اسکولوں میں نقل و حمل کے زیر استعمال رہی ہوں اور ان پر ایسی علامات بھی نصب ہوں انہیں بھی مملکت درآمد نہیں کیا جاسکتا۔

اسی طرح مسروقہ گاڑیاں یا پھر ایسی گاڑیاں جن کا چیچس خراب ہو یا وہ گاڑیاں جن کے چیسی نمبرز میں غیر قانونی طور پر تبدیلی کی گئی وہ بھی درآمدگی کے لیے ممنوع ہیں۔

سعودی عرب میں مقیم تارکین کو بسیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے گاڑیاں درآمد نہیں کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

دریں اثنا 5 برس سے زیادہ پرانی گاڑیاں مملکت نہیں لائی جاسکتی البتہ نقل کے لیے چھوٹی بسیں جن کا وزن 3.5 ٹن سے کم ہو یا بڑی بسیں و ٹرک جن کا وزن 3.5 ٹن سے زائد ہو وہ اس زمرے میں شامل نہیں ہوں گی۔

جبکہ چھوٹی بسیں و نقل و حمل کے لیے ہیوی ٹرانسپورٹ کی مد میں دس برس (پرانی) کی رعایت ہے۔

Comments

- Advertisement -