جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

سعودی عرب: کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اہم معلومات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ 50 لاکھ ویکسین سعودی عرب پہنچ گئی اور یومیہ ہزاروں اس مستفید ہورہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی 50 لاکھ ڈوز پہنچ چکی ہیں جبکہ دوسری کھیپ جلد ہی ریاست پہنچے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت میں ویکسینیشن کےلیے 540 ویکسینیشن رومز ہیں جہاں ایک ہزار کی تعداد میں طبی عملہ ڈیوٹی دیتا ہے۔

- Advertisement -

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فی الوقت ریاض کے ویکسینیشن سینٹر میں صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک ویکسینیشن کی جارہی تاہم جلد ہی یہ سروس 24 گھنٹے کیلئے کردی جائیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کی استعداد کار میں اضافے کے بعد روزانیہ کی بنیاد پر پچاس ہزار افراد ویکسین سے فائدہ اٹھائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں بزرگ اور بیماروں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں