تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: سفری پابندی کے شکار غیرملکی ملازمین سے متعلق اہم خبر آگئی

ریاض: سعودی حکومت نے فضائی پابندی کے شکار ممالک میں موجود غیرملکی ملازمین کے اقامے اور ویزے کی توسیع سے متعلق اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری نے محکمہ پاسپورٹ(جوازات) سے سوال کیا کہ فمیلی ڈرائیور ایسے ملک سے تعلق رکھتا ہے جہاں پر سفری پابندی عائد ہے اور وہ مملکت لوٹ نہیں سکتا، میں نے اپنے ڈرائیور کا خروج وعودہ 2 بار تجدید کیا ہے کیا مزید بھی کیا جا سکتا ہے؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ بیرون ملک گئے ہوئے ملازمین کے خروج وعودہ یا اقامہ کی مدت میں توسیع ‘اختیاری وسائل’ کو بھی استعمال کرکے کی جا سکتی ہے، اس طرح مزید توسیع ممکن ہے۔

سعودی عرب: غیرملکی ملازم بڑی مشکل میں پھنس گیا

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ’ابشر‘ یا ’مقیم ‘ پورٹل پر توسیع کی سہولت موجود ہے۔

خیال رہے کہ خروج وعودہ میں توسیع اس صورت میں ممکن ہے کہ جب اقامے کی معیاد باقی رہے، اگر دونوں ختم ہوجائے تو پہلے اقامے کی تجدید ہوگی بعد میں ویزے کی۔

یہ بھی واضح رہے کہ سعودی قوانین کے مطابق ورکرز کے اقامے یا خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کا اختیار اسپانسر کو ہے وہ اپنے ’ابشر‘ یا ’مقیم ‘ پورٹل سے ہی توسیع کی کارروائی کو انجام دے سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -