تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: غیرملکی ملازمین سے متعلق اہم خبر

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 17 ہزار غیرملکی ملازمین لیبر مارکیٹ چھوڑ گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیبر مارکیٹ اور غیرملکی ملازمین سے متعلق جاری ہونے والے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ سترہ ہزار تارکین وطن نے گزشتہ تین ماہ کے دوران سعودی لیبر مارکیٹ کو خیربار کہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی محکمہ شماریات اور سوشل انشورنس کے اعلی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی یہ تعداد ماضی کے مقابلے میں کم ہے کیوں کہ اس سے قبل 2020 کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے دوران ایک لاکھ 37 ہزارغیرملکی سعودی لیبر مارکیٹ سے رخصت ہوئے تھے۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے آخر میں نجی اداروں میں برسر روزگار غیرملکیوں کی تعداد کم ہوکر 62 لاکھ 54 ہزار 660 ہوگئی جبکہ گزشتہ سال کے آخر میں ان کی تعداد 62 لاکھ 73 ہزار 354 تھی۔

سعودی لیبر مارکیٹ: بڑے شعبوں کے دروازے غیرملکیوں کیلئے بند، اہم فیصلہ جاری

پہلے کے اعدادوشمار پر روشنی ڈالیں تو 2020 کی چوتھی سہ ماہی کے آخر میں لیبر مارکیٹ چھوڑنے والے تارکین وطن کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں نجی اداروں میں برسرروزگار غیرملکیوں کی تعداد 6.41 ملین دیکھی گئی تھی۔ مذکورہ دورانیے میں سوشل انشورنس میں رجسٹرڈ غیرملکیوں کی تعداد 1.7 فیصد کم ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال برسرروزگار غیرملکیوں کی تعداد 25.3 ہزار کم ہوئی۔ دوسری سہ ماہی میں ان کی تعداد 6.65 ملین تھی۔ پہلی سہ ماہی میں یہ تعداد 6.73 ملین تھی۔

Comments

- Advertisement -