تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب: گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر آگئی

ریاض: سعودی ٹریفک پولیس نے مملکت میں گاڑی مالکان کے لیے اہم ہدایت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے شخص کو عارضی طور پر گاڑی دینے کے لیے مقررہ این اوسی (اتھارٹی لیٹر، تفویض) فراہم کرنے سے گاڑی مالکان پر چالان نہیں کیا جاتا۔

‘دوسرے شخص کو گاڑی دینے سے قبل این اوسی کا مقصد گاڑی کے مالک کے حقوق کا تحفظ ہے۔’

پولیس نے بتایا کہ این اوسی کا مقصد جو شخص گاڑی چلا رہا ہو تو خلاف ورزی سرزد ہونے کی صورت میں ٹریفک چالان اسی کے نام سے جاری ہوگا بصورت دیگر گاڑی کے مالک کے نام پر چالان ہوسکتا ہے۔

مذکورہ نوعیت کا این او سی ابشر ایپ سے حاصل کیا جاسکتا ہے، جس سے گاڑی کا مالک کسی بھی قسم کے چالان کی صورت میں جرمانہ بھرنے سے آزاد ہوگا۔

خال رہے کہ خود کار ٹریفک چالان سسٹم کی وجہ سے کسی بھی خلاف ورزی پر سسٹم گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ذریعے مالک کے شناختی کارڈ یا اقامہ نمبر پرچالان کیا جاتا ہے۔

این اوسی جاری ہونے کی صورت میں محدود وقت کے لیے گاڑی جس کے استعمال میں ہوتی ہے چالان ہونے پر اسی کے نام سے رجسٹر کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں کرائے پر گاڑیاں دینے والے اس این او سی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -