تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی عرب: کار مالکان کے لئے اہم خبر

ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے انفرادی رجسٹریشن کی حامل گاڑیوں کو کمپنی کے اکاؤنٹ پر منتقل کرنے کا طریقہ کار واضح کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انفرادی رجسٹریشن والی گاڑیوں کو کمپنی کے اکاؤنٹ پر منتقل کرنے کےلیےدستاویزی کارروائی مکمل ہونا ضروری ہے۔

ٹریفک پولیس نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ گاڑی کو کمپنی کے اکاؤنٹ پر منتقل کرنے کےلیے مصدقہ کار ڈیلر کی رسید ہونی چاہیے جس کے ذریعے گاڑی فروخت کی گئی ہو۔

محکمہ ٹریفک نے واضح کیا کہ کمپنی کے نام پر گاڑی منتقل کرنے سے قبل منتقلی کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -