تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: ‘ہروب’ لگے ہوئے ملازمین کے لیے اہم خبر

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے اقامہ، رہائش اور ویزوں سے متعلق قوانین واضح ہیں جس پر تارکین وطن کو لازمی عمل کرنا پڑتا ہے۔

مملکت میں ویزے قوانین یا دیگر امور سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے آن لائن سروس فراہم کی گئی۔ مقامی اور غیرملکی جوازات پلیٹ فارم پر اپنی پریشانی پیش کرتے ہیں جس پر حکومت کی جانب سے وضاحت کی جاتی ہے۔

کسی شہری نے استفسار کیا کہ ایک غیر ملکی شخص کی کفالت بطور فیملی ڈرائیور کے لینا چاہتا ہوں مگر کارکن کے سابق کفیل نے اس کے خلاف ہروب فائل کیا ہوا ہے، ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ ہروب فائل ہونے کے بعد اسے 15 دن کے اندر اسپانسر کے ابشر اکاونٹ سے کینسل کرایا جاسکتا ہے، مقررہ مدت گزرنے کے بعد وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود سے رجوع کرکے ہروب کینسل کرانے کی مطلوبہ کارروائی کی جاتی ہے۔ وزارت معاملے کی باریک بینی سے جائزہ کے بعد فیصلہ سناتی ہے۔

سعودی عرب کی سفری پابندی، غیرملکیوں کے لیے اہم وضاحت آگئی

دریں اثنا ایک غیر ملکی کی جانب سے خروج و عودہ کے حوالے سے پوچھا گیا کہ خروج و عودہ حاصل کرلیا، مگر سفرکرنے کا ارادہ ملتوی کردیا کیا اس صورت میں کسی قسم کی مشکل ہو سکتی ہے؟

جوازات کی جانب سے کہا گیا کہ خروج و عودہ ویزے کی مدت کے دوران سفر نہ کرنے پر اسے کینسل کروانا لازمی ہے، بصورت دیگر ویزا کینسل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -