تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سعودی عرب: بیرون ملک مقیم غیرملکیوں کیلئے اہم خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب کی توکلنا ایپ انتظامیہ نے اہم وضاحت جاری کی ہے کہ بیرون ملک مقیم غیرملکی اور سعودی شہری ایپ پر اندراج نہیں کرسکتے۔

عرب میڈیا کے مطابق توکلنا ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے باہر رہتے ہوئے کوئی نیا صارف اندراج نہیں کراسکتا، ایپ صارفین کے وہی موبائل نمبر اور کوائف استعمال کیے جاتے ہیں جو ابشر میں درج ہوتے ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ بیرون ملک قیام کے دوران ابشر میں نمبر سمیت کوائف میں تبدیلی ممکن نہیں لہذا ایپ میں بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

توکلنا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرون ملک قیام کے دوران وہی صارفین توکلنا استعمال کرسکتے ہیں جو پہلے ہی رجسٹرڈ ہیں، اس وقت توکلنا دنیا کے 75 ممالک میں کام کرتی ہے تاہم دائرہ وسیع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ توکلنا کے 75 ممالک کی فہرست میں پاکستان شامل نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -