تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب: پروازوں پر پابندی اور ویزوں سے متعلق غیرملکیوں کیلئے اہم خبر

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیرملکیوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے جن میں ویزوں اور اقاموں سے متعلق وضاحت شامل ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک غیرملکی نے محکمہ پاسپورٹ سے پوچھا کہ چھٹیاں منانے سعودی عرب سے گیا لیکن بعد میں پروازوں پر عارضی پابندی لگ گئی، اگر میرے کفیل کی جانب سے خروج وعودہ ویزے کی توسیع نہ کرائی گئی تو پھر کیا ہوگا؟۔

متعلقہ ادارے نے وضاحت کہ زیرکفیل کے ویزے کی توسیع کرانا کفیل کا اختیار ہے اگر وہ نہیں کراتا اور دو ماہ گزر جاتے ہیں تو ایسی صورت میں ویزا سیز ہوجائے گا۔

محکمہ پاسورٹ کے مطابق ویزا سیز ہونے پر وہ شہری تین سال تک مملکت کسی دوسرے ویزے پر بھی نہیں آسکتا، لہذا ضروری ہے کہ ایکسپائر ہونے والے خروج وعودہ ویزے کی مدت میں توسیع کرائیں۔

سعودی عرب : اقامہ جاری کرنے سے متعلق محکمہ پاسپورٹ کا اہم بیان

دوسرے شہری نے سوال کیا کہ اقامے کی مدت ختم ہونے میں 3 ماہ باقی ہے کیا ابھی سے ہی توسیع ممکن ہے؟۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ اقامہ ایکسپائر ہونے میں 6 ماہ باقی ہوں تب بھی توسیع ہوسکتی ہے جبکہ گھریلو کارکنوں کے لیے قانونی طور پر اقامہ کی تجدید 14 ماہ قبل بھی ممکن ہے۔

اسی طرح ایک اور شخص نے پوچھا کہ کیا میں 14 دن اردن میں گزار کر سعودی عرب آسکتا ہوں؟ جس کی وضاحت کی گئی کہ یہ سہولت صرف سفارتی اہلکاروں یا ادارہ امور صحت کے عملے کو میسر ہے۔

متعلقہ ادارے نے خروج نہائی سے متعلق بتایا کہ کفیل خروج نہائی لگا دے تو 60 دن کے اندر ہی سفر کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -