تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب: غیرملکیوں سے متعلق اہم خبر

ریاض: سعودی عرب سے غیرملکیوں کی ترسیل زر میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران تارکین وطن نے 76.7 ارب ریال کی ترسیل زر کی، یہ 2020 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی سینٹرل بینک(ساما) کا کہناہے کہ رواں سال جون کے دوران تارکین وطن کی ترسیل زر 2020 جون کے مقابلے میں تین فیصد کم رہی ہے۔

غیرملکیوں نے جون 2020 کے دوران 960 ملین ریال بھجوائے جو مئی 2021 کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہیں۔

دریں اثنا سعودی شہریوں نے 2021 کی پہلی ششماہی میں 31.4 ارب ریال باہر بھجوائے جو 2020 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہیں۔

رواں سال جون کے مقابلے میں گزشتہ سال جون میں مقامیوں نے 56 فیصد زیادہ 6.42 ارب ریال بھجوائے ہیں۔ یہ رقم مئی 2021 کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے۔ مئی میں سعودیوں نے 4.11 ارب ریال باہر بھجوائے تھے۔

Comments

- Advertisement -