تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب: بیرون ملک سے آئے ورکرز کیلئے اہم خبر

ریاض: سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قوانین کا نفاذ ہوچکا ہے اور اس حوالے سے وقتاً فوقتاً مختلف وضاحتیں بھی سامنے آرہی ہیں، اس خبر میں بتایا گیا ہے کہ کن صورتوں میں ورکرز ملازمت تبدیل کرسکتے ہیں۔

سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے نئے معاہدے کے تحت چند صورتیں وضع کی ہیں جن کے تحت اجیر کو آجر کی منظوری کے بعد ملازمت تبدیل کرنے کا اختیار ہوگا۔ عام حالات میں ملازمت کی تبدیلی کے لیے کارکن آجر کے پاس ایک سال کام کرے گا، اگر مصدقہ معاہدہ نہ ہو تو ملازمت کی تبدیلی ممکن ہے۔

اسی طرح غیر ملکی ملازم کو مسلسل تین ماہ تک تنخواہ نہ ملے تو وہ ملازمت تبدیل کرسکتا ہے۔

معاہدے کے تحت اگر کسی ملازم کا ورک پرمٹ یا اقامہ ختم ہوچکا ہے تو ایسی صورت میں بھی ملازمت کی تبدیلی ہوگی۔ آجر کے لاپتہ ہونے پر بھی ورکر کو اجازت دی گئی ہے۔

سعودی عرب: نیا معاہدہ، غیرملکیوں کے ویزوں سے متعلق گائیڈ بک جاری

موجودہ آجر کی طرف سے رضا کارانہ طور پر غیر ملکی ملازم کے ٹرانسفر کی منظوری دی جائے تو ایسی صورت میں بھی ورکر اپنی ملازمت تبدیل کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے ملازمت کے نئے معاہدے سے متعلق گائیڈ بک بھی جاری کی ہے۔

Comments

- Advertisement -