تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: فضائی مسافروں کے حوالے سے اہم خبر

ریاض: سعودی فلائٹ انٹیلی جنس کمپنی آفیشل ایئرلائن گائیڈ (او اے جی) کا کہنا ہے کہ مملکت میں فضائی مسافروں کی سیٹوں(گنجائش) میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق او اے جی نے کہا ہے کہ مسافروں کی سیٹوں کی تعداد میں مارچ کے آخری ہفتے میں گذشتہ ہفتے کی نسبت 15 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ سفر کرنے والوں کی تعداد(سیٹوں) میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

سعودی مارکیٹ میں سیٹوں کی گنجائش سات لاکھ 23 ہزار چار سو 96 تک پہنچ گئی۔

ریاض کے لیے پروازیں بحال

عالمی ایئرلائنز نے طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید پروازوں کو بھی شیڈیل میں شامل کرلیا ہے، اگرچہ یہ تعداد اب بھی وبا سے پہلے والی سطح سے کم ہے۔ فلائٹ انٹیلی جنس کمپنی آفیشل ایئرلائن گائیڈ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ رجحان اسی طرح برقرار رہا تو اہم سال کا بہترین ہفتہ حاصل کرلیں گے۔

خیال رہے کہ او اے جی کی ٹاپ 20 مارکیٹوں کی فہرست میں متحدہ عرب امارات شامل ہے جس کی فضائی مسافروں کی سیٹوں کی تعداد میں بھی گذشتہ ہفتے کی نسبت 6 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -