تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

سعودی عرب: براہ راست سفری پابندی سے متعلق اہم خبر!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے براہ راست سفری پابندی کے نتیجے میں مفت اقامہ اور خروج وعودہ ویزے کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ امیگریشن(جوازات) سے ایک تارک وطن نے دریافت کیا کہ میرا اقامہ 31 جولائی کو ختم ہوا بعدازاں 31 اگست تک بڑھ گیا، مگر تاحال تجدید نہیں ہوا، کیا کروں؟۔

جوازات نے جواب دیا کہ بیرون مملکت گئے ہوئے ایسے تارکین جہاں سے مسافروں کی براہ راست سعودی عرب آنے پر پابندی عائد ہے کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر2021 تک توسیع کردی جائے گی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون سے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کے احکامات پرعمل جاری ہے۔

محکمہ کا کہنا تھا کہ جن تارکین وطن کے اقامے اور ویزے کی توسیع نہیں ہوئی اور اپنی باری کا انتظار کریں۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے ریلیف کے طور پر سفری پابندی سے متاثرہ تارکین وطن کی دستاویزات کی مفت تجدید کا بیڑا اٹھایا تاکہ پابندی کے اثرات کم کیے جاسکیں۔

Comments

- Advertisement -