ریاض (15 فروری 2026): سعودی عرب میں وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود زائد قیام کرنے والوں کی اطلاع نہ دینے پر سخت سزا تجویز ہوگی۔
سعودی پبلک سیکیورٹی نے وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہونے پر وزیٹر کے اوور اسٹے کی اطلاع نہ دینے پر 50 ہزار ریال تک جرمانے اور چھ ماہ تک قید کی سزا کا انتباہ دیا ہے۔
پبلک سیکیورٹی کے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی مدت سے زیادہ قیام کرنے والے وزٹ ویزا ہولڈرز کے بارے میں اطلاع دیں۔
بیان میں متنبہ کیا گیا ہے کہ’ اس خلاف ورزی پر سخت قانونی سزاوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر خلاف ورزی کرنے والا مقیم غیر ملکی ہو اور وہ وزیٹرز کے اوور اسٹے کی رپورٹ نہ کرے تو اسے مملکت سے بے دخلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
مملکت کے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں پر زور دیا گیا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


