ریاض: سعودی عرب وزارت اطلاعات میں یونیفائیڈ میڈیا آپریشنز سینٹر فار حج کی جانب سے ضیوف الرحمان خدمت پروگرام کے اشتراک سے عازمین کے خیرمقدم کے لیے یونیفائیڈ ویلکم آئیڈینٹی ’حیاکم اللہ‘ لانچ کی گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام عازمین کے تجربے میں اضافے کے لیے حج وعمرہ، ثقافت کی وزارتوں اور ٹورازم اتھارٹی کے مربوط تعاون کا نتیجہ ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس خیرمقدمی شناخت کا مقصد عازمین اور زائرین کے مملکت آمد کے وقت میڈیا اور آگاہی پیغامات کو معیاری بنانا ہے۔ ’حیاکم اللہ‘ کے الفاظ ’وارم ویلکم‘ کا احساس دلاتے ہیں۔
یونیفائیڈ میڈیا آپریشنز سینٹر فار حج کے مطابق یونیفائیڈ ویلکم آئیڈینٹی حج سیزن میں خدمات انجام دینے والے تمام سرکاری اداروں کے لیے منظور شدہ ہوگی۔
سعودی عرب، 1800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل
اس میں داخلے کے مقامات، خدمات، ڈیجیٹل پلیٹ فارم اورمیڈیا مواد کے لیے مختلف بصری اور میڈیا ایپلی کیشنز شامل ہیں جس مقصد عازمین کے درمیان مثبت تاثر کو بڑھانا، میڈیا کے معیار اور آگاہی کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


