تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بغیر اجازت حج کرنے والوں کیخلاف سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر 10 ہزار ریال (2 ہزار665) ڈالر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پبلک سیکورٹی محکمے کے ترجمان سمیع الشواریخ کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم حج کے خواہش مند افراد متعلقہ ادارے سے اجازت نامہ حاصل کرنا کے بعد مذہبی فریضہ کی ادائیگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت حج کی ادائیگی کی کوشش کرنے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران قواعد اورقانون پرعمل درآمد کروانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اوراطراف کی سڑکوں پرسیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔

انہوں نے بتیایا کہ سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات کے الزام میں گرفتار کرچکی ہیں۔ حکام کاکہنا ہےکہ اشتہارات کے ذریعے ان افراد نے حج پر آنے والوں سے قربانی، ٹرانسپورٹیشن کی فراہمی کی مد میں فراڈ کیا۔

Comments

- Advertisement -