تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: ‘نیوم’ میں ناقابل یقین ٹیکنالوجی کا استعمال

ریاض: سعودی عرب میں بسائے جانے والے جدید ترین شہر ‘نیوم’ میں ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار ایسی مشین نصب ہوئی ہے جو ہوا سے پانی حاصل کرے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیوم میں ہوا سے پینے کا پانی حاصل کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی خود کارمشین تجرباتی بنیادوں پر نصب کی گئی ہے۔ جدید ترین شہر میں دیگر حیرت انگیز اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوا سے پانی بنانے والی خود کارمشین ماجد الفطیم رئیل اسٹیٹ کمپنی کی جانب سے نصب کی گئی ہے۔ جبکہ دیگر امور کے حوالے سے بھی ٹیکنالوجی زیرغور ہے۔

نیوم میں بنی نوع انسان کی خدمت کے لیے ہرقسم کی جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ہوا سے پانی کشید کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی مشین کی خوبی یہ ہے کہ یہ مشین خود کار طریقے سے صاف پانی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس مشین کی مدد سے یومیہ 800 لیٹر پینے کا صاف پانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -