بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

جدہ میں فائرنگ سے غیر ملکی شہری ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں جدہ پولیس نے بھارتی شہری کے قتل کے الزام میں دو ایتھوپین باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کا مقتول سے رقم کی لین دین پر تنازع تھا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارہ امن عامہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ جدہ کے ایک نواحی علاقے میں دو ایتھوپین باشندوں کا ایک انڈین سے منشیات و ممنوعہ اشیا کی خریداری اور رقم پراختلاف ہو گیا، اس دوران فائرنگ سے انڈین شہری زخمی ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق زخمی بھارتی شہری کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

سعودی عرب: سنگین جرم میں غیر ملکی کو سزائے موت

پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں دونوں ایتھوپین باشندوں کو گرفتار کرکے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت کو بھیجا جائے گا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن میں سکیورٹی فورس نے 1.8 کلو گرام حشیش اور ممنوعہ ادویات کی اسمگلنگ کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ منشیات ایک گاڑی میں چھپا ئی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں