تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب : مملکت کی ترقی کیلئے دو بڑے اقدامات

ریاض : سعودی عرب کے”ندلب” اور "ریاض” بینک نے مقامی صنعت کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی تیار کی ہے جس کے تحت مقامی سطح پر 50 اشیاء تیار کرنے کے لیے چھ ارب ریال کا بجٹ مختص کیا ہے۔

منصوبے کے تحت قومی صنعتوں کو فروغ دیا جائے گا اور لاجسٹک خدمات کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے دو اہم اقدامات گئے ہیں پہلے منصوبے کو "قومی صنعت کے لیے فنڈ فراہم کرو” کا عنوان دیا گیا ہے۔

اس کے تحت پانچ شعبوں میں پچاس مصنوعات اندرون ملک تیار ہوں گی جس کے لیے 4 ارب ریال کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ دوسرے اقدام کو "سامان تیار کرنے کے لیے سرمایہ لگاؤ” کا عنوان دیا گیا ہے اس کے تحت انویسٹمنٹ فنڈز کے ذریعے تین شعبوں میں فیکٹریوں کو دو ارب ریال کا سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔

دونوں اقدامات کی بدولت مخصوص اشیاء اندرون ملک تیار ہوں گی، اس سلسلے میں سرکاری اور نجی ادارے ایک دوسرے کے شریک ہوں گے۔ دونوں اقدامات کی بدولت مملکت کا توازن ادائیگی بہتر ہوگا اور اندرون ملک تیار ہونے والی اشیاء کا معیار بھی مزید بلند ہوگا۔

Saudi Arabia Mobilizes to Protect Local Industries From Harmful Practices |  Asharq AL-awsat

دونوں پروگراموں میں آٹھ سرکاری ادارے شریک ہوں گے جن میں وزارت صنعت و معدنیات، فروغ صنعت فنڈ، کفالہ پروگرام، امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ سعودی بینک، سعودی صنعتی فروغ سینٹر، سرکاری سودوں کا پروگرام، انڈسٹریل سٹیز کی سعودی اتھارٹی اور فروغ سعودی برآمدات اتھارٹی قابل ذکر ہیں۔

Comments

- Advertisement -