بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

مزید 7 ڈرون اور 6 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے، سعودی عرب

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (11 مارچ 2026): سعودی عرب نے آئل فیلڈ کی جانب اڑنے والے ڈرون مار گرانے اور 6 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مشرقی علاقے میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب جانے والے چھ بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ ملک کے جنوب مشرق میں آئل فیلڈ کی جانب جانے والے 7 ڈرونز کو بھی مار گرایا ہے۔

وزارت دفاع نے ایکس پر بیان میں بتایا کہ الشیبۃ آئل فیلڈ کی طرف آنے والے دو ڈرونز کو روک کر تباہ کیا گیا، بیان کے مطابق مزید پانچ ڈرونز کو بھی الگ الگ کارروائیوں میں تباہ کیا گیا۔

اے ایف پی کے مطابق یہ آئل فیلڈ متحدہ عرب امارات کی سرحد کے قریب واقع ہے جسے سعودی کمپنی آرامکو چلاتی ہے، یہ آئل فیلڈ سعودی مملکت کی وسیع تیل پیداوار کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر بدترین فضائی حملے جاری ہیں، دارالحکومت تہران سمیت کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، رات بھر جنگی طیاروں نے نچلی پرواز کرتے ہوئے درجنوں بھاری بم گرائے، مہرآباد ایئرپورٹ کے قریب بھی دھماکے ہوئے، تہران پر حملوں کے دوران بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا، اصفہان اور کرج شہروں پر بھی حملے ہوئے۔

ادھر پاسداران انقلاب کی جانب سے بھی اسرائیل پر جوابی وار جاری ہے، اور اس نے میزائلوں کی بارش کر دی، ایک ٹن وار ہیڈ کے ساتھ القدر میزائل داغے گئے، تل ابیب کے مرکز پر بھی میزائل مارے، بن گوریان ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا، جس سے اسرائیلی ہوائی اڈے پر افراتفری پھیل گئی، حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ ملک چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اسرائیلی علاقہ بیر یعقوب پر خیبر شکن میزائلوں سے حملہ کیا گیا، ایرانی فوج نے ایک میزائل ایپسٹین جزیرے کے متاثرین کے نام کر دیا، ایرانی میڈیا نے میزائل کی تصویر جاری کر دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں