تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب: بین الاقوامی پروازیں، مسافروں کے لیے اہم اعلان

ریاض: سعودی ایئرلائن(السعودیہ) نے اعلان کیا ہے کہ 17 مئی سے 71 اندرون ملک اور انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلانے کی تیاریاں مکمل کرچکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کررکھا ہے اسی حوالے سے السعودیہ نے کہا ہے کہ سترہ مئی سے تمام ممالک کے لیے سفر کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

سعودی ایئرلائن کے رابطہ آفیسر انجینیئر عبداللہ الشہرانی کا کہنا ہے کہ السعودیہ اپنے نیٹ ورک کے مطابق پروازیں چلائے گی، اس سے وہ ممالک مستثنی ہوں گے جو اپنے یہاں پروازوں پر پابندی لگائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وبا کے پیش نظر ویب سائٹ پر سفری معلومات کی تفصیلات مسافروں کے لیے مہیا ہیں، ویب سائٹ پر سعودیہ کی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات سرکاری ذرائع سے پیش کی جارہی ہیں۔

ایئرلائن کے رابطہ آفیسر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو وزارت صحت اور متعلقہ اداروں کے مقرر کردہ ضوابط اور پابندیوں کا لحاظ کرنا ہوگا، توکلنا ایپ میں مسافر کی پوزیشن دریافت کی جائے گی۔

سعودی عرب جانے کے خواہش مند غیرملکیوں کیلئے بڑی خبر!

خیال رہے کہ السعودیہ 28 لوکل اور 43 انٹرنیشنل ایئر پورٹس کے لیے پروازیں چلائے گی۔ 95 میں سے 71 ایئر پورٹس کے لیے السعودیہ کی پروازیں مہیا ہوں گی۔

الشہرانی کا مزید کہنا تھا کہ 71 ایورپورٹس کے لیے السعودیہ کے طیارے سینیٹائزنگ کی کارروائی کراچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -