تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافروں کے حوالے سے اہم فیصلہ

ریاض : سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر غیرملکی مسافروں کے ملک میں داخل ہونے سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے پابندی کی مدت میں مزید اضافہ کردیا۔

اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی مسافروں کے مملکت میں داخلے کی پابندی کی مدت میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی میں توسیع کا فیصلہ دنیا کے کئی ملکوں میں وائرس کی تبدیل شدہ شکل سامنے آنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض غیر معمولی کیسز میں استثنیٰ بھی ہوگا جبکہ غیر ملکی شہریوں کو سعودی عرب سے واپس جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

وزارت داخلہ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر ضروری ہوا تو سفری پابندیوں کی مدت میں مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر اور تبدیل شدہ شکل کے کیسز رواں ماہ کے آغاز پر برطانیہ میں سامنے آئے تھے اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے کئی ملکوں تک پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو اردن میں برطانیہ سے آنے والے ایک مسافر اور ان کی اہلیہ میں وائرس کی تبدیل شدہ شکل کی تصدیق کی گئی۔

اس سے قبل لبنان نے کہا تھا کہ جمعے کو لندن سے آنے والی ایک پرواز کے مسافر میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ دنیا کے50 سے زائد ممالک نے تبدیل شدہ کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -