تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عازمینِ حج اور عمرہ زائرین کیلئے ویزے کا حصول ہوا اب اور بھی آسان

ریاض:سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور عازمین حج کو ڈیجیٹل فنگر پرنٹ کی سہولت اسمارٹ فون پر فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ،جس سے ویزے کا حصول مزید آسان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ اورحج ویزے کی کارروائی کو مزید آسان بنانے کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے زائرین کو ڈیجیٹل فنگر پرنٹ کی سہولت اسمارٹ فون پر فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈیجیٹل فنگرپرنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا ہے، جس کے زریعے عمرہ زائرین ،عازمین حج کو ویزے کے حصول کے مرحلے کومزید آسان بنایا گیا ہے۔

فنگر پرنٹ اورآئی اسکین کا ڈیٹا اسمارٹ فون سے اپ لوڈ کیا جا سکے گا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ وزارت حج و عمرہ نے مسجدالحرام میں روزانہ کی بنیاد پر عمرہ زائرین کی تعداد ایک لاکھ تک بڑھا دی تھی جب ‏کہ حرم مکی میں نمازیوں کی تعداد بھی 60ہزار کر دی گئی تھی۔

مسجدالحرام میں حفاظتی تدابیر، ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایات کی گئی جبکہ پہلے کی طرح ‏سعودی شہری، غیرملکیوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ اور نمازوں کے وقت لینا ہوں گے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ زائرین کے اضافےکیلئے پیشگی تیاریاں مکمل کر لی ہے۔ مطاف میں اضافی ٹریکس اور ‏مصلوں میں گنجائش موجود ہے

Comments

- Advertisement -