تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب، بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نیا نظام متعارف

ریاض: سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے مقامی بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نیا نظام متعارف کروادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ساما نے بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کے لیے نیا نظام متعارف کروایا ہے جس کے تحت 24 گھنٹوں اور ہفتہ بھر کے کسی بھی دن رقم کی فوری منتقلی کی جاسکے گی۔

ساما نے کہا ہے کہ دن کے کسی بھی وقت اور ہفتہ بھر کے کسی بھی دن میں کمپنیاں اور افراد مقامی بینکوں میں رقوم کی فوری ترسیل کرسکیں گے۔

سعودی بینک ساما کے مطابق مقامی بینکوں کے درمیان ترسیلات کے نئے نظام کا نفاذ 21 فروری سے ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق نیا نظام دنیا بھر میں سعودی عرب کی مالی پوزیشن کو مستحکم کرے گا نیز یہ وژن 2030 سے بھی ہم آہنگ ہے۔

ساما کے مطابق ادائیگی کے نئے نظام کے ذریعہ تھوک کے تجارتی اداروں کے علاوہ افراد کو بھی فائدہ ہوگا جس سے رقم کی فوری ترسیل ممکن ہوگی اور اس سے ادائیگی کا طریقہ کار آسان، تیز ہوگا جس کی مدد سے معاشرے کے افراد اور تجارتی ادارے کیش فری ہوجائیں گے۔

ساما نے کہا ہے کہ مقامی بینکوں کے کھاتہ داروں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نیا نظام سابقہ نظام سے زیادہ سستا ہوگا جس میں ٹرانسفر فیسیں حالیہ نظام سے زیادہ سستی ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -