تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: خصوصی ٹکٹوں کا اجرا

 

ریاض: سعودی عرب میں تفریحی پروگراموں میں شرکت کے لیے اب خصوصی ٹکٹوں کا اجرا ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں تفریحی پروگراموں کے ٹکٹوں کا اجرا بھی توکلنا ایپ سے منسلک کیا جارہا ہے جس کے تحت خصوصی ٹکٹیں ملیں گی۔

سعودی محکمہ تفریحات اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی( سدایا) نے سعودی عرب میں تفریحی پروگراموں کے ٹکٹ کو توکلنا ایپ سے مربوط کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب توکلنا ایپ پر ہیلتھ اپ ڈیٹ دکھائے بغیر کسی شخص کو تفریحی پروگرام میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹکٹیں فراہم کرنے والے مراکز کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے، محکمہ تفریحات کی جانب سے ٹکٹ فروخت کرنے والے مراکز کو توکلنا ایپ سے مربوط کیا جائے گا۔ ٹکٹ لینے والے کا اندرج توکلنا ایپ پر ہوگا۔

سعودی عرب سے غیرملکیوں کیلئے خوش خبری آگئی

اسی طرح ٹکٹ فروخت کرنے والے مراکز تولنا ایپ سے یہ پتہ لگا سکیں گے کہ ٹکٹ خریدنے والا تفریحی پروگرام میں جانے کا مجاز ہے یا نہیں، کسی قسم کی بیماری سے متعلق بھی پتا چل جائے گا۔

سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل شیخ کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی بدولت شائقین مختلف تفریحی پروگراموں کا محفوظ اور صحت محاحول میں لطف اٹھا سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -