جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

سعودی عرب نے اہم ہدایت جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 8 اگست سے قبل ویکسین کی پہلی خوراک لگوالیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ طلبا 8 اگست سے قبل کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلیں تاکہ دوسری خوراک نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل لگائی جاسکے۔

وزارت نے کہا کہ یہ اقدام سعودی معاشرے کو نئے کورونا وائرس کے مسائل سے بچانے اور وبا کو روکنے کے لیے ضروری ہے، ان دنوں مملکت کے تمام سینٹرز میں ویکسین کی سہولت مہیا ہے۔

- Advertisement -

Saudi students flock to US universities | Saudi – Gulf News

سعودی وزارت صحت نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ کسی بھی وقت 937 سینٹر سے ویکسین کے حوالے سے معلومات اور مشاورت حاصل کرسکتے ہیں۔

اہم اعلان: 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگیں گی

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ مملکت میں بارہ سال سے زیادہ عمر کے طلبا کو بھی ویکسین کی دوسری خوراک لگائی جائے گی۔

وزارت نے بتایا تھا کہ محکمہ صحت کے تعاون سے تدریسی عملے سمیت طلبا کو دو خوراکیں دینے کا عمل شروع کیا گیا ہے، اسکولوں میں حاضری کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں شرط ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں