اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئی، جس میں ایئرپورٹ پر پریشانی سے بچنے کے لیے سفری دستاویزات کی جانچ لازمی قرار دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے سفری دستاویزات کی پیشگی جانچ کا عمل انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔

حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنے پاسپورٹ، ویزا اور دیگر ضروری کاغذات کی درستگی اور ان کی مدتِ میعاد لازمی چیک کر لیں تاکہ ایئرپورٹ پر چیک اِن یا امیگریشن کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاسپورٹ اور ویزا سمیت تمام سفری دستاویزات پر درج معلومات ایک دوسرے سے مکمل مطابقت رکھتی ہونی چاہئیں۔

Saudi Arabia News in Urdu – ARY News

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاسپورٹ کی میعاد، ویزا کی موجودہ حیثیت اور سفر سے متعلق دیگر ضروری اجازت نامے کی جانچ پہلے سے ہی مکمل کر لیں۔

حکام کی جانب سے کسی بھی غلطی یا کمی کی صورت میں مسافروں کو فوری طور پر متعلقہ ایئرلائن یا حکام سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ بورڈنگ یا سعودی عرب میں داخلے کے وقت کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں