پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

سعودی عرب جانے والے خبردار! مسافروں کیلیے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں یکم نومبر سے ادویات ساتھ لانے یا لےجانے سے متعلق نئے قواعد کا نفاذ ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مملکت میں داخلے یا روانگی سے قبل مخصوص نسخے والی دواؤں کی پیشگی رجسٹریشن لازمی ہو گی۔

درد، ذہنی دباؤ، اے ڈی ایچ ڈی جیسی بیماریوں کی دواؤں والوں پر بھی پالیسی لاگو ہو گی۔

دواؤں کیلئے مسافروں کو آن لائن کلیئرنس حاصل کرنا ہو گی جس کے لیے درخواستیں کنٹرولڈ ڈرگ سسٹم کے ذریعےجمع کرائی جاسکتی ہیں۔

سعودی عرب، غیر ملکیوں کے بچوں کی ملازمت، نئے ضوابط جاری

اس اقدام کا مقصد دواؤں کا محفوظ استعمال اور غیرقانونی ترسیل کی روک تھام ہے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی ایئرلائنز کے مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں، نشہ آور یا سائیکو ٹراپیک ادویات۔کو سعودی ڈرگ کنٹرول سسٹم پر پہلے رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔

سائیکو ٹراپک ادویات کو سعودی وزارت صحت کے لنک cds.fada.gov.sa پر لازمی رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔ ادویات سے متعلق کلیئرنس لازمی لینا ہوگی۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق خلاف ورزی پر مسافروں اور ایئرلائنز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تمام ایئرلائنز کو یکم نومبر سے نئی ہدایات پر لازمی عمل کے لیے نیا سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں