جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

تجارتی تعلقات کا فروغ، سعودیہ اور اٹلی کے درمیان 21 معاہدوں پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح کی قیادت میں اٹلی کے شہر میلان میں سعودی، اٹلی فورم کا انعقاد کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فورم میں اٹلی مصنوعات کے وزیر ادولفو اورسو کے علاوہ متعدد سعودی اور اٹلی کمپنیوں کی کمپنیوں کے سربراہان شریک ہوئے۔

سعودی، اٹلی فورم کے انعقاد کا بنیادی مقصد اٹالوی کمپنیوں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعارف کرانے کے علاوہ باہمی تجارت کو فروغ دینا بھی تھا۔

اس ضمن میں 21 معاہدوں پر دستخط کئے گئے، جن کا تعلق توانائی، صحت، غیر منقولہ جائیداد، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے دوران سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان 5.6 بلین ریال کی مشترکہ تجارت کی گئی۔
دوسری جانب سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب اسکولوں میں بچوں کو موسیقی لرننگ کورس کرایا جائے گا۔

سعودی عرب میں اسکولوں میں بچوں کو موسیقی سکھانے کے لیے اساتذہ کی اہلیت کی خاطر دو سالہ ڈپلوما کورس متعارف کرایا گیا ہے۔ ڈپلوما کورس کا آغاز رواں ماہ ستمبر میں ہوگا۔

ریاض میں ہاؤس آف میوزک ہائر انسٹی ٹیوٹ نے وزارت ثقافت سے منظور شدہ پہلا میوزک ڈپلومہ شروع کیا گیا ہے، جسے سعودیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا موسیقی لرننگ کورس کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں