تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب 2019ء میں دنیا میں تیزی سے نمو کرنے والی بڑی معیشتوں میں شامل

ریاض : سعودی عرب 2019ء میں دنیا میں تیزی سے نمو کرنے والے کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے سوئٹزلینڈ کے آئی ایم ڈی بزنس اسکول کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے تعلیم کے شعبے میں بھرپور سرمایہ کاری کی ہے اور وہ تیرہ نمبر وں کی زقند بھر کر تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کی فہرست میں چھبیسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

آئی ایم ڈی بزنس اسکول کی اس درجہ بندی کے مطابق سنگاپور نے ہانگ کانگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور امریکا گذشتہ نو سال میں پہلی مرتبہ دنیا کی سب سے مسابقتی معیشتوں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت سیاسی بحران سے دوچار وینزویلا اس فہرست میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب تیل کی معیشت پر انحصار کم کرنے اور اپنے مالی وسائل کو متنوع بنانے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ ویژن 2030ء کے تحت مختلف اقدامات کررہا ہے اور وہ پہلی مرتبہ سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص بھی فروخت کے لیے پیش کر نے کی تیاری کررہا ہے۔

سعودی عرب ویڑن 2030ء کے تحت اندرون اور بیرون ملک مختلف شعبوں اور بالخصوص توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے، اس نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنی اوبر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

اس نے اس کمپنی میں 2015ء میں ساڑھے تین ارب ریال کی سرمایہ کاری کی تھی۔سعودی عرب نے جاپان کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے سوفٹ بنک میں پینتالیس ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 2015ء میں سعودی عرب نے جنوبی کوریا کی فولاد ساز کمپنی پوسکو کے اڑتیس فی صد حصص خرید کیے تھے ۔اس کے علاوہ اس نے فرانسیسی کمپنیوں میں بھی دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -