ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں اسٹرینجر تھنگز کی ملی بوبی براؤن کے لیے بڑا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (18 جنوری 2026): سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جوائے ایوارڈز کی شان دار تقریب سجائی گئی، جس میں دنیائے شوبز کے نامور ستاروں نے محفل کی رونق بڑھائی۔

لیجنڈری ہالی ووڈ اسٹار فاریسٹ ویٹیکر کو طویل فلمی کیریئر میں اُن کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جب کہ اسٹرینجر تھنگز سے شہرت پانے والی خوب صورت اداکارہ ملی بوبی براؤن پرسنالٹی آف دی ایئر قرار پائیں۔

عرب اور ایشیا کے فن کاروں کو بھی ان کے بہترین فنی سفر پر اعزازات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی، امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری سمیت دیگر فن کاروں کی فارمنس نے محفل کو گرمایا۔

جوائے ایوارڈز ریاض سیزن کا اہم اور مستقل حصہ بن چکے ہیں، جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔ اس تقریب میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی شریک ہوئے، سپر اسٹار کو دبئی سے خاص لگاؤ ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اب سعودی عرب بھی اس فہرست میں شامل ہو رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں