تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب، کنگ فہد پل آمدورفت کے لیے بند

ریاض: سعودی عرب میں بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والا کنگ فہد پل بند کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والا کنگ فہد پل ابھی نہیں کھلے گا، پل کے بنیادی ڈھانچے کی اصلاح و مرمت اور روڈ کی استرکاری کا کام جاری ہے، پل کھولنے کی تاریخ متعین نہیں کی گئی ہے۔

کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کنگ فہد پل سے مسافروں کی آمدورفت بند ہے البتہ سامان بردار ٹرک بحرین سے مملکت اور یہاں بحرین آجارہے ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق جہاں تک امارات، بحرین، کویت اور سعودی عرب کے درمیان بری ٹرانسپورٹ کا تعلق ہے تو اس کا دائرہ کنگ فہد پل تک سامان بردار ٹرکوں تک خاص ہے، کنگ فہد پل سے آنے جانے والے ٹرکوں کو مکمل طور پر سینیٹائز کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب نے امارات، کویت اور بحرین سے آنے والوں کے لیے پروازیں عارضی طور پر بحال کردی ہیں، ان تینوں ممالک سے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں آجارہی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل سے گزشتہ سال آنے جانے والوں کی تعداد 30 ملین سے تجاوز کرگئی تھی، 2018 کے مقابلے میں 2019 کے دوران سات تا آٹھ فیصد زیادہ افراد نے اس پل سے سفر کیا تھا جو ایک ریکارڈ تھا۔

Comments

- Advertisement -