تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی عرب میں رہائشی پلاٹ کتنے کا ہوگیا؟

ریاض : سعودی عرب میں زمینوں کی قیمت میں اضافے کے باعث2021 کی آخری سہ ماہی میں جائیداد کی قیمتوں میں 0.9 فیصد کی سالانہ شرح سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

شماریات کے ادارے کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کے پیش نظر عرب نیوز کے مطابق زمین کی قیمتوں میں یہ اضافہ 2020 کی پہلی سہ ماہی کے بعد سے بلند ترین سطح پر دیکھا گیا ہے۔

شہریوں کو مفت پلاٹ، مکان بنانے کے لیے پانچ لاکھ ریال تک کا قرضہ | Urdu News – اردو نیوز

رہائشی پلاٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ کے ذیلی انڈیکس میں1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رئیل اسٹیٹ کے اس ذیلی انڈیکس میں عمارتوں، بنگلوں، اپارٹمنٹس اور مکانات کے اخراجات شامل ہیں۔

دریں اثناء اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ تجارتی اور زرعی جائیدادوں کی قیمتیں ایک سال پہلے کے مقابلے میں بالترتیب 0.7 فیصد اور 0.2 فیصد کم ہوئی ہیں جس نے مجموعی انڈیکس پر اثرکو متوازن کیا۔

سال گزشتہ کی آخری سہ ماہی کے لحاظ سے مملکت میں رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر0.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں رہائشی جائیدادوں کے سب انڈیکس میں0.7 فیصد اضافہ ہوا۔

Comments

- Advertisement -