تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سعودی عرب میں بڑی کارروائی!

ریاض: سعودی عرب میں متعلقہ ادارے نے منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ ک مطابق لبنان سے 14 ملین سے زائد نشہ آور گولیوں کی مملکت میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ سعودی محکمہ زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدہ اسلامی پورٹ پر متعلقہ ادارے کو یہ اہم کامیابی ملی، آئرن شیٹس کی شپمنٹ میں منشیات چھپائی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ریاض ریجن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں لبنان سے منشیات اسمگلنگ کی دو بڑی کارروائیاں ناکام بنائے جانے کے بعد ریاض حکومت نے لبنان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔

ادھر سعودی محکمہ زکوہ ٹیکس وکسٹم نے کہا ہے کہ ڈیڑھ برس کے دوران ایک سو آٹھ ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں، متعلقہ ادارے منشیات کے خلاس سرگرم عمل ہیں۔

سعودی عرب منشیات کی اسمگلنگ اور کاروبار کو ختم کرانے کے لیے دوست ممالک سے بھی تعاون کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -