پیر, جون 8, 2026
اشتہار

عازمین حج کی سہولت کے لیے مشاعر مقدسہ میٹرو منصوبے کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی ریلوے کمپنی (سار) کی جانب سے المشاعر المقدسہ میٹرو منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے جو حج سیزن کے دوران عازمین حج کی خدمت کے لئے ہمہ وقت وقف رہے گا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق المشاعر المقدسہ میٹرو منصوبے کے اعلان سے واضح ہوتا ہے کہ ذرائع نقل و حمل کا پورا شعبہ عازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی محفوظ اور قابلِ بھروسہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی ریلوے نے متعلقہ سکیورٹی اداروں اور دیگر ایجنسوں کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

حج سیزن کے محفوظ اور اعلٰیٰ کارکردگی پر مبنی آغاز کی ضمانت کے طور پر، تین ایسی فرضی مشقیں کی گئیں جن میں ہجوم کو ویسے ہی عروج پر فرض کیا گیا تھا جیسے حج کے انتہائی اہم اور مصروف ترین لمحات میں ہوتا ہے۔

اِن مشقوں کا مقصد ہجوم کے بارے میں ممکنہ حتمی حد تک درست اندازہ لگانا اور کنٹرول، ٹرینوں اور سٹیشنز کو سخت معیار پر پرکھنا تھا۔

واضح رہے کہ المشاعرالمقدسہ میٹرو پروجیکٹ، پانچ مخصوص آپریشنل مراحل کے تحت کام کرے گا، جنھیں خاص طور پر حجاجِ کرام کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور مناسک کی ترتیب کے تحت مقدس مقامات پر لانے اور لے جانے کے تیار کیا گیا ہے۔

عازمینِ حج کے لیے فراہم کیے جانے والے ٹرانسپورٹ نظام کی بنیاد کے طور پر، میٹرو نیٹ ورک کے نو سٹیشنوں کو مشاعرِ مقدسہ کے درمیان قائم کیا کیا گیا ہے جن میں میدانِ عرفات، مزدلفہ اور منٰی جیسے مقامات شامل ہیں۔

خطبہ حج 35 زبانوں کے ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا

اہم بات یہ ہے کہ منٰی کا آخری اسٹیشن، جمرات کے پُل کی چوتھی منزل تک پھیلا ہوا ہے جس سے ہجوم کے بہاؤ کو محفوظ اور بِلا تعطل بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں