ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

شادی اور بچے کی پیدائش پر تنخواہ سمیت کتنے دن کی چھٹی ملے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت محنت نے نیا قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق اب کسی بھی ملازم کو شادی پر 5 دن اور بچے کی پیدائش پر 3 دن کی چھٹی ملے گی

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے قانون محنت میں نئی ترامیم کی ہیں جس کے تحت اب کسی بھی کارکن کو شادی، رشتے داروں میں انتقال یا بچے کی پیدائش پر تنخواہ سمیت چھٹی کا حق حاصل ہوگا۔

قانون محنت کی شق نمبر 113 میں کہا گیا ہے کہ ’کارکن کی شادی پر یا شوہر یا بیوی کی وفات پر یا والدین یا اولاد کی وفات پر 5 دن چھٹی دی جائے گی‘۔

اس کے علاوہ کسی بھی کارکن کو اس کے بہن بھائیوں کے انتقال پر یا بچے کی پیدائش پر تین دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ دی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھٹی کا آغاز واقعے کی تاریخ سے ہوگا جبکہ کمپنی یا ادارے کو واقعے کے ثبوتی دستاویز طلب کرنے کا اختیار ہوگا‘۔

واضح رہے کہ مذکورہ قانون پر 180 دن بعد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں