تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب : غیر ملکی کارکنان شادی کے بعد قانونی مسائل کیسے حل کریں؟

سعودی عرب میں روزگار کیلیے جانے والے اکثر غیرملکی افراد کو وہاں شادی کے بعد قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کا حل سعودی حکومت نے بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ سب کے علم میں ہے کہ سعودی عرب میں رہائشی قوانین کے تحت غیرملکی افراد کے لیے اقامہ ایک بنیادی شرط اور لازم و ملزوم ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ غیرملکیوں کے اقامے دو طرح کے ہوتے ہیں جن میں ملازمین اور کارکنوں کے اہل خانہ کے اقامے شامل ہیں۔

غیر ملکی ملازمین کے اقامے کو بھی دوزمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی قسم تجارتی کارکنوں کی ہوتی ہے جس کے لیے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی سے ورک پرمٹ حاصل کیاجاتا ہے جبکہ دوسری قسم گھریلوکارکنوں کی ہے جن کے لیے وزارت افرادی قوت سے ورک پرمٹ درکار نہیں ہوتا۔

گھریلو کارکنوں کو عربی میں ’عمالہ منزلیہ‘ کہا جاتا ہے اور ان کے اقاموں کا اجرا وتجدید جوازات کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

تجارتی کارکنوں کو جو رہائشی قوانین کے تحت ’فیملی اسٹیٹس‘کے حامل ہوتے ہیں ان کے اہل خانہ کو رہائشی اقامے جاری کیے جاتے ہیں تاہم ان کی شرائط مختلف ہیں جن کے تحت وہ غیرملکی جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مملکت میں مقیم ہیں انہیں ہرفیملی ممبر کا اقامہ تجدید کرانے کے لیے ماہانہ چار سوریال ادا کرنا ہوتے ہیں۔

فیملی ممبران کے اقاموں کے معاملات اور ان کا ایگزٹ ری انٹری ودیگرامور کی انجام دہی کی ذمہ داری سربراہ خانہ کے ذمہ ہوتی ہے جو اپنے ڈیجیٹل اکاونٹ ’ابشر‘کے ذریعے کرسکتے ہیں جبکہ ملازمین کے اقاموں کی تجدید واجرا اور دیگر معاملات کی ذمہ داری اسپانسر کی ہوتی ہے، کارکن براہ راست اپنے رہائشی معاملات انجام دینے کا اہل نہیں ہوتا۔

ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹرپردریافت کیا ’اقامہ کارڈ میں شادی شدہ کا اسٹیٹس کس طرح تبدیل کیا جائے ؟

سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے اقامہ کے تمام امورکی انجام دہی انکے اسپانسرکے ذمہ ہوتے ہیں۔

کارکنوں کے اقامے میں کنوارے کے بجائے شادی شدہ کا اسٹیٹس تبدیل کرانے کے لیے لازمی ہے کہ کارکن کے اسپانسر جوازات سے پیشگی وقت حاصل کریں اور مقررہ وقت پرجوازات کے متعلقہ دفتر پہنچ کروہاں درکارتبدیلی کرائی جاسکتی ہے۔

واضح رہے اب نئے ڈیجیٹل اقامہ کارڈ میں شادی شدہ کا اسٹیٹس درج نہیں کیاجاتا بلکہ جملہ تفصیل جوازات میں کارکن کے ڈیٹا میں درج ہوتی ہے جوابشر پرموجود ہوتا ہے۔

اقامہ کارڈ میں صرف کارکن کا نام، مذہب، تاریخ پیدائش، اسپانسرکا نام ، شہریت اورپیشہ درج کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اقامہ نمبر اور جہاں سے اقامہ کارڈ جاری کیا گیا ہے وہ درج ہوتا ہے۔

ماضی میں اقامہ کے کتابچے پرشادی کا اسٹیٹس بھی درج ہوا کرتا تھا تاہم اب یہ صرف اقامہ ہولڈر کی فائل میں ہی شادی کے اسٹیٹس سمیت دیگر تفصیلات درج ہوتی ہیں۔

ایک اور کارکن کی جانب سے دریافت کیا گیا کہ اقامہ میں درج انگلش نام غلط ہے اسے کس طرح درست کرایا جائے؟

سوال کا جواب دیتےہوئے جوازات کا کہنا تھا اقامہ کارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا درستگی کرانے کے لیے کارکن براہ راست جوازات سے رجوع کرنے کا اہل نہیں۔

کارکن کے کسی بھی معاملے کے لیے اسپانسرجوازات کے مرکزی یا کسی بھی ذیلی ادارے سے رجوع کرنے کےلیے اپائنٹمنٹ حاصل کرے بعدازاں کارکن کےاصل پاسپورٹ اور اقامہ کارڈ کے ہمراہ متعلقہ اہلکار سے مقررہ وقت پررجوع کرے جہاں مطلبہ معاملے کی درستگی کردی جائے گا۔

Comments

- Advertisement -