تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب نے پروازوں پر عائد ایک اور بڑی پابندی ختم کردی

ریاض: سعودی حکومت نے اندرون ملک پروازوں پر عائد سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی داخلی پروازوں میں آج سے تمام نشستیں استعمال ہوں گی، سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت نے اندرون ملک پروازوں پر نشستیں چھوڑنے کی پابندی یکم ستمبر 2021 سے ختم کردی، اب داخلی پروازوں سے سفر کے وقت تمام نشستیں مصروف ہوں گی۔

سعودی حکومت نے یہ اقدام داخلی پروازوں کے مسافروں پر کورونا ویکسین کی دونوں خوراکوں کی شرط عائد کرنے کے بعد اٹھایا ہے، مسافروں کو مکمل ویکسینیشن کرانا ہوگی۔

داخلی پرواز سے ایسا کوئی شخص جس نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لی ہوں سفر نہیں کرسکے گا۔

خیال رہے کہ دو خوراک کی پابندی سے بارہ برس سے کم عمر کے بچے اور صحت اداروں کی جانب سے مستثنی کیسز خارج ہوں گے، البتہ ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

Comments

- Advertisement -