تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب نے 4 اہم ممالک پر پابندی ختم کر دی

سعودی عرب نے سفری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے مزید 4 ممالک کے سفر پر عائد پابندی ختم کر دی۔

کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے پر سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو انڈونیشیا کے بعد بھارت، ترکی، ایتھوپیا اور ویتنام کے سفر کی اجازت دے دی۔

سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ پابندی والے ممالک کی فہرست سے نام خارج ہونے کے بعد اب شہری مذکورہ ممالک کا بالواسطہ یا بلاواسطہ سفر کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب نے بھارت سمیت 16 ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سفری پابندی لگائی تھی۔

پابندی کے شکار ممالک میں بھارت کے علاوہ لبنان، شام، ترکی، افغانستان، ایران، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل تھے۔

چند روز قبل سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر کورونا کے باعث انڈونیشیا کے سفر پر عائد پابندی ختم کر دی تھی۔

Comments

- Advertisement -