جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

سعودی عرب: مشہور بستی میں ٹڈیوں کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں ٹڈیوں کے حملے سے نمٹنے کےلیے حکام نے اسپرے مہم شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے شہر طائف سے 35 کلومیٹر دور علاقے میں ٹڈیوں نے بڑی تعداد میں حملہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹڈی دل کا حملہ بنی سعد کے دیہی علاقے المعدن میں ہوا، جس کی اطلاع موصول ہونے پر حکام نے فوری طور پر اسپرے مہم کا آغاز کیا۔

- Advertisement -

ٹڈی دل کے خلاف جاری اسپرے میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی متعدد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مذکورہ علاقے میں ٹڈیوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ قریبی علاقہ الوہط اور الوہیط کے علاوہ مرکز الشفا میں بھی ٹڈیوں نے حملہ کر دیا ہے۔

فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ٹیموں نے پیشگی اقدامات کیے ہیں تاہم ٹڈیوں کی ایک تعداد مذکورہ علاقوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’شہد کی مکھیاں اور مویشی پالنے والوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ٹڈیوں سے متاثرہ علاقوں سے اپنا مال دورلے جائیں تاکہ سپرے سے انہیں نقصان نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں