تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود غیرملکیوں کی دیرینہ خواہش پوری!

ریاض: سعودی حکومت نے سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود مخصوص زمروں کے افراد کا دیرینہ مطالبہ مان لیا ہے اب انہیں براہ سعودی مملکت آنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی عرب نے تمام تارکین وطن کو ممنوعہ ممالک سے براہ راست آنے کی اجازت نہیں دی ہے، اس سہولت سے خاص زمروں میں شامل افراد ہی مستفید ہوسکیں گے، جبکہ انہیں مملکت آنے پر ہوٹل قرنطینہ کرنا پڑے گا، اس دوران کورونا ویکسین لگائی جائے گی اور کووڈ19 ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر آئسولیشن ختم ہوسکتی ہے۔

سفری پابندی میں نرمی کا فائدہ کن افراد کو ہوگا، ضوابط کیا ہیں؟

سعودی عرب میں شعبہ تعلیم سے منسلک سعودی اقامہ ہولڈرز کو براہ راست آنے کی اجازت ہوگی جن میں اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ سمیت فنی تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے کارکن و ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔

دریں اثنا وہ غیرملکی طلبا جن کی اسکالر شپ سعودی عرب میں ہے وہ بھی آسکتے ہیں، ان زمروں میں شامل افراد کے براہ راست سعودی عرب آنے کے بعد انہیں مقررہ مدت تک ہوٹل قرنطینہ کیا جائے گا اس دوران انہیں کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین دی جائے گی پھر کورونا ٹیسٹ بھی ہوگا۔

ایسے افراد نے اگر سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین لگائی ہے تو انہیں ثبوت پیش کرنا ہوگا جبکہ سائنو فام یا سائنو ویک لگانے والوں کو مملکت میں بوسٹر ڈوز دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بدھ چھ اکتوبر کو ان ممالک کے اقامہ ہولڈرز جہاں سے براہ راست مسافروں کے آنے پر پابندی ہے نرمی کا اعلان کیا ہے اور خاص افراد کو سعودی عرب براہ راست آنے کی مشروط اجازت دی۔

Comments

- Advertisement -