منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

میدان اُحد میں وہ مبارک مسجد جہاں نبی کریم ﷺ نے صحتیابی کے بعد نماز ادا کی!

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ منورہ (9 مارچ 2026) آج کے میدان اُحد میں وہ مسجد موجود ہے جہاں نبی کریم ﷺ نے صحتیابی کے بعد نماز ادا کی تھی۔

مدینہ منورہ مسلمانوں کے لیے مقدس شہر ہے۔ اس پاکیزہ شہر کی فضائیں آج بھی نبی مکرم ﷺ کی خوشبو معطر اور ہر گوشہ آپ کا نقش قدم ثبت کیے ہوئے ہے۔

میدان اُحد جو اپنی ایک تاریخ رکھتا ہے۔ اس کے میدان میں ایک ایسا متبرک مقام مسجد کی صورت میں آج بھی موجود ہے، جہاں نبی آخر الزماں ﷺ نے صحتیابی کے بعد نماز ادا کی تھی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ تاریخی مسجد الفسح جس کو مسجد اُحد بھی کہا جاتا ہے، کوہ احد کی شمالی ڈھلوان پر واقع ہے۔ اس مسجد کی اہمیت کا بہت گہرا تعلق جنگ اُحد کے بعد کے واقعات سے ہے۔

روایات کے مطابق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اِس مسجد میں اُس وقت نماز ادا کی تھی جب میدانِ اُحد میں جنگ کے دوران اُن کے جسم پر لگے ہوئے زخم کسی حد تک مندمل ہوگئے تھے۔

تب سے آج تک تقریباً 15 صدیاں بیت چکی ہیں اور اِس مسجد اور اردگرد کے مقامات پر مختلف تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ اِس مقام کو اسلامی تاریخ میں اپنے مخصوص کردار اور اُس کی گواہی کی وجہ سے بھی تحفظ حاصل ہے۔ کئی جگہوں کو اُن کے فنِ تعمیر کی شناخت کی وجہ سے محفوظ کیا گیا ہے۔

مدینہ منورہ آنے والے زائرین جب میدان اُحد کی زیارت کے لیے آتے ہیں تو وہ اس مسجد کی بھی زیارت کرتے اور نماز ادا کرتے ہیں۔

مدینہ منورہ کا وہ مبارک کنواں، جس سے نبی آخر الزماں ﷺ نے پانی نوش فرمایا تھا!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں