تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: رہائشی مکانات سے متعلق بڑا منصوبہ

ریاض: سعودی دارالحکومت میں 1 ہزار 500 رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے رئیل اسٹیٹ فنڈ کا آغاز کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے دارالحکومت ریاض میں ایک ہزار پانچ سو سے زیادہ مکانات کی تعمیر کے لیے 1 بلین ریال کی لاگت سے رئیل اسٹیٹ فنڈ کا آغاز کیا ہے۔

جدوا انوسٹمنٹ نے شریعت کے مطابق اس فنڈ کا آغاز کیا۔ الماجدية گروپ اور ریاض بینک کے اشتراک سے ‘ایلڈر انویسٹمنٹ فنڈ’ کا قیام اسی منصبوبے کا حصہ ہے۔ اس فنڈ کا مقصد ریاض میں ایک ہزار 500 سے زیادہ رہائشی یونٹس تیار کرنا ہے جس کے لیے وسط سے زیادہ آمدنی والے سعودی گھرانوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ بھی سعودی وژن 2030 کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت گھروں کی ملکیت کو 50 سے 70 فیصد تک بڑھانا ہے۔ جدوا انوسٹمنٹ میں منیجنگ ڈائریکٹر اور رئیل اسٹیٹ کے سربراہ ہیتھم الغنم کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں رہائشی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ پرکشش ہے۔

یاد رہے کہ جدوا انوسٹمنٹ نے گذشتہ سال اپنی انوسٹمنٹ کے اثاثوں میں 30 بلین ریال کا سنگ میل عبور کیا تھا۔ جدوا انوسٹمنٹ نے 2020 میں کہا تھا کہ مزید فنڈز لانچ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -