تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی عرب: کورونا پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے بڑا اعلان

ریاض : سعودی عرب نے کرونا وائرس کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے عائد پابندیوں کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی جانب سے مہلک ترین وبا کرونا وائرس سے شہریوں و ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت کےلیے پابندیاں عائد کی گئی تھیں تاہم اب حکومت نے ان پابندیوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار 7 مارچ سے ریسٹورنٹس میں ٹیبل سروس بحال کردی جائے گی جبکہ اسپورٹس کمپلیکس، سینما اور جم ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے سماجی تقریبات میں 20 سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قبرستانوں میں نماز جنازہ کے اوقات کی پابندی جاری رکھی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا کہ آئندہ مرحلے میں ماسک اور سماجی فاصلے جیسی پابندیوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے چھاپے بڑھا دیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا کہ ہر طرح کی تقریبات اور سماجی پروگرام معطل رہیں گے اور شادی کی تقریبات، کمپنیوں کے پروگرام پر پابندی برقرار رہے گی۔

شادی گھروں یا ہوٹلوں کے ماتحت تقریبات ہال، استراحات اور اس مقصد کے لیے لگائے جانے والے خیمموں میں بھی کوئی پروگرام نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -