تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سعودی عرب نے بوسٹر ڈوز لازمی قرار دے دی

سعودی عرب میں یکم فروری سے 18 برس سے زائد عمر کے افراد کیلئے بوسٹر ڈوز لازمی قرار دے دی گئی۔

وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ بوسٹر ڈوز نہ لگوانے پر توکلنا ایپ میں ویکسین یافتہ کا اسٹیٹس برقرار نہیں ‏رہے گا۔ ویکسینیٹڈ کا اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے بوسڑ ڈوز لازمی ہے۔

ویکسین یافتہ کا اسٹیٹس رکھنے کے لیے بنیادی شرط ویکسین کی دوخوراک لینے کے 8 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لینا ہے ‏جو کہ لازمی ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی اشکال سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ڈوز ناگزیر ہے اور وائرس کی نئی ‏اقسام کے بعد بوسٹر ڈوز کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے بوسٹر ڈوز کیلئے فائزر اور موڈرنا ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر پیشگی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ‏سعودی عرب میں بھی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا وائرس کے 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مذکورہ دورانیے میں 2 ‏کورونا مریضوں کی اموات ہوئیں، کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی ‏تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 810 ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -