جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

سعودی خاتون نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی خاتون تیراک مریم بن لادن نے ایک نیا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون تیراک مریم بن لادن نے بحیرہ احمر کو تیر کر عبور کرنے والی پہلی عرب خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، وہ بحیرہ احمر میں 4 گھنٹے تک تیراکی کر کے مصر کے ساحل پر بحفاظت پہنچیں۔

یاد رہے کہ بحیرہ احمر اور آبنائے تیران خونخوار شارک مچھلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

 

مرین بن لادن کا یہ سفر بحیرہ احمر میں بحری حیاتیات کے تحفظ کے لیے بیداری مہم کا حصہ ہے، وہ اس اعزاز کو حاصل کرنے والی پہلی عرب اور  سعودی خاتون ہیں۔

مریم بن لادن پیشے کے لحاظ سے ڈینٹسٹ ہیں، انہوں نے جرمنی سے ڈینٹل سرجری میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

مریم نے 2015 میں ترکی میں یورپ سے ایشیا تک تیر کر سفر کیا، یہ کارنامہ انجام دینے والی بھی وہ پہلی عرب خاتون ہیں، انہوں نے 2017 میں دبئی کینال میں 24 میٹر کا فاصلہ گیارہ گھنٹے 41 منٹ میں طے کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں