بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

سعودی ادارہ صحت نے مثالی ریلیف کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ادارہ صحت نے مریضوں کے ورثا کی جانب سے بل کی تاخیر کی صورت میں طبی اداروں کو پابند کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاض ریجن کے ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نجی طبی اداروں کے قانون کی شق نمبر 30 کے مطابق اسپتال یا کلینک کی انتظامیہ بل کی ادائیگی کی تاخیر کی صورت میں کسی بھی مریض، نومولود یا انتقال کرنے والے کی لاش روکنے کے مجاز نہیں ہیں۔

انتباہی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال یا طبی ادارے کی انتظامیہ کو یہ حق بھی نہیں کہ وہ بقایا جات کی وصول کے لیے مریض یا فوت شدگان کے ورثا کی شناختی دستاویز رکھیں یا ان سے کسی قسم کی مالی دستاویز پر دستخط لیں۔

ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا غلط ہے جس پر طبی ادارے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزارت صحت کی جانب سے اس ضمن میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف طبی اداروں کا دورہ کرکے کارروائی عمل میں لاتی ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے لوگوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ کسی بھی نوعیت کی خلاف ورزی پر وزارت کے ٹول فری نمبر 937 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں