تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب : غیرملکیوں کے معاملات کیسے حل کیے جاتے ہیں؟

ریاض : سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ77 فیصد تنازعات کا تصفیہ صلح صفائی کے ذریعے کرایا جاتا ہے، آجروں اوراجیروں کے درمیان بیشتر تنازعات مقدمے کی کارروائی کے بغیر ہی طے کرائے جا رہے ہیں۔

الاقتصادیہ کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر جنرل علی الوھیبی نے کہا کہ آجروں اور اجیروں کے درمیان اختلافات مختلف ہوتے ہیں، علاوہ ازیں تنخواہ اورمعاوضہ جات کے مطالبات پر بھی مشتمل ہوتے ہیں۔

علی الوھیبی نے کہا کہ مملکت بھر میں کارکنان کے77 فیصد مقدمات دوستانہ ماحول میں صلح کے ذریعے طے ہوجاتے ہیں، باقی 13 فیصد لیبر کورٹس کے ذریعے نمٹائے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آجر اور اجیر کے درمیان مقدمہ پہلے مرحلے میں دو ستانہ اندازمیں طے کرانے کی کوشش کی جاتی ہے، فریقین کا مؤقف سن کر خلیج کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

کبھی تنازعات طے کرانے کے لیے ثالثی سے کام لیا جاتا ہے، اگر یہ کوششیں کامیاب نہ ہوں توسماعت کی پہلی تاریخ سے21 روز کے اندر کیس لیبر کورٹ منتقل کردیا جاتا ہے۔

آجراوراجیر کے درمیان مقدمات آن لائن وصول کیے جارہے ہیں، مقدمات نمٹانے کے لیے ملازمت کے معاہدے، محنتانے، حقوق اور ڈیوٹی کے دوران کارکن کے زخمی ہونے، معاوضہ جات، برطرفی، اجیر کی جانب سے آجر کے خلاف تادیبی کارروائی جیسے معاملات سامنے آرہے ہیں۔

آٹھ ماہ کے دوران 25.5 ہزار مقدمات کے فیصلے سنائے گئے، یہ گزشتہ ھجری سال کے ابتدائی 8 ماہ کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -